حیدرآباد۔20۔مارچ (اعتماد نیوز)بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کو مدھیہ پردیش کے حلقہ لوک سبھا بھوپال کی سیٹ نہ ملنے پر ہنوز بی جے پی لیڈروں پر بر ہم ہیں۔ چنانچہ آج صبح ہی سے بی جے پی کے کئی لیڈر انکے قیام گاہ پر پہونچ گئے اور انکو سمجھانے کی کوشش میں لگ گئے۔ ذرائع کے مطابق
بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی بھی آج دہلی میں انکے مکان پر پہونچ کر گاندھی نگر حلقہ سے انکو میدان میں اتارنے کے وجوہات کو پیش کرنے لگے۔ واضح رہے کہ ایل کے اڈوانی نے بی جے پی لیڈروں سے انہیں بھوپال کی سیٹ دینے کی خواہش کی تاہم انہوں نے گاندھی نگر حلقہ سے اڈوانی میدان میں اتار رہے ہیں۔ اور اڈوانی اس پر سخت برہم ہیں۔